تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنیکے قیام کا فیصلہ

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختون خوا کابینہ نے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو باچا خان خود روزگار اسکیم کے تحت قرضہ فراہم کرنے اور صوبے میں تیل و گیس کے ذخائر کی کھدائیکیلئے کمپنی کے قیام کی منظوری بھی دے دی ہے۔پشاور میں ہونے والے اجلاس میں خیبر پختونخوا کابینہ نے صوبے میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے قیام کی منظوری دیدی، صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کے مطابق اٹھارویں ترمیم کے تحت اپنے وسائل پر اختیار ملنے کے بعد آئل اینڈ گیس کمپنی کے قیام کا صوبے کو موقع ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کا قیام ناگزیر ہو گیا تھا ایک اندازے کے مطابق پختون خوا میں خام تیل کے ذخائر ایک کھرب بیرل جبکہ قدرتی گیس کے ذخائر4کھرب کیوبک فٹ ہے تاہم یہ مقدار زیادہ بھی ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے خود روزگار اسکیم کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے ہیں ۔ اسکیم کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو 20ہزار سے 1لاکھ روپے تک قرضے فراہم کئے جائیں گے ۔15 سو نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے گی اور دوران تربیت طلبا کو 2ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ جس پر10 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔صوبائی کابینہ نے کوہاٹ روڈ اور نوشہرہ انڈسٹریل اسٹیٹ کوایک سال کے لئے پراپرٹی ٹیکس سے مستثنی قرار دیدیا۔ جبکہ سوات یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریشن بلاک کو شہید وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق سے منسوب کرنے کی بھی منظوری دیدی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.