5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بحیثیت کپتان ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں،شاہد خان آفریدی
جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کاکہناہے کہ بحیثیت کپتان وہ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچز میں کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج ٹھیک نہیں تھی۔ کپتان شاہد آفریدی کو صدر ٹاون کی جانب سے عشائیہ دیا گیا ،جس میں صوبائی وزیر مقیم عالم ،شعیب ابراہیم ،طاہر قریشی اور ایڈمنسٹریٹرمختار حسین نے شاہد آفریدی کو ورلڈ کپ تک کپتان بنانے پر زور دیا، صدر ٹاون کی جانب سے چھکوں کے عالمی ریکارڈ پر شاہد آفریدی کو گولڈ میڈل دیا گیا، شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کی قیادت میں ٹیم کوئی سیریز نہیں جیت سکی لیکن وہ بحثیت کپتان ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں البتہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹوئینٹی ٹوئینٹی سیریز میں کھلاڑیوں کی باڈی لینگویچ درست نظر نہیں آئی۔اس موقع پر شاہد آفریدی نے صدرٹاؤن میں پودہ لگا کر آلودگی کے خاتمے اور شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا۔