5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان اور بھارت منہ پھیر کرترقی نہیں کرسکتے، پرناب مکھرجی
جنگ نیوز -
نئی دلی ... بھارتی وزیر خزانہ پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے سے منہ پھیر کر ترقی کی منزلیں طے نہیں کرسکتے۔ نئی دلی میں سینئر صحافی ایم جے اکبر کی کتاب کی رونمائی ہوئی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے پر انحصار خطے کے عوام کی فلاح کے لیے ضروری ہے۔ اگر دونوں ملک یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے سے علیحدہ رہ کر صرف اپنے بل پر ترقی کرسکتے ہیں تو ایسا ہرگز ممکن نہیں ہے۔