5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آسٹریلیا :برسبن میں سیلاب سے مزید10 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
برسبن ... آسٹریلیا کے تیسرے بڑے شہر اور ریاست کوئنزلینڈ کے دارلحکومت برسبن میں سیلاب کے باعث 20ہزار مکانات کی تباہی کا خدشہ ہے۔ تازہ ترین حادثات میں مزید 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ کوئنزلینڈ کی وزیراعظم Anna Bligh کا کہنا ہے کہ برسبن شہر سیلابی پانی میں گھر گیا ہے اور بیس ہزار سے زائد مکانات تباہی کے خطرے سے دوچار ہیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ صورت حال کو سنجیدگی سے لیں۔ سیلاب سے منسلک تازہ ترین حادثات میں مزید دس افراد ہلاک ہوگئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 21 ہوگئی۔ برسبن میں 120 برس میں آنے والے خطرناک ترین سیلاب کے نتیجے میں ریاست کے تین چوتھائی حصے کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ سیلاب کے باعث 78 افراد لاپتہ ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ریاست میں جاری شدید بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔