5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل کا جائزہ لیا جارہاہے ،رانا ثناء اللہ
جنگ نیوز -
لاہور ... وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل کا جائزہ لیا جارہاہے آیا یہ چوری ڈکیتی ہے یااسے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔مقتولین کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ جسٹس جاوید اقبال کی رہائش گاہ پر سامان بکھرا پڑا تھا ۔ ان کاکہنا تھاکہ اس قتل سے لاپتہ افراد کے کیس کے تعلق کے پہلو کوبھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ،ممکن ہے یہ ڈکیتی نہ ہو بلکہ کسی ملازم یا رنجش رکھنے والے شخص نے یہ گھناؤنی واردات کی ہو، تمام واقعے کا پوری طرح جائزہ لیا جارہاہے۔