تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جسٹس جاوید اقبال کے والدین کاقتل ، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور میں جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل کی واردات کا تھانہ فیکٹری ایریا میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ اوعامر شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ جسٹس جاوید اقبال کے بھائی کرنل سعید کی جانب سے اپنے والدین کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں دفعہ302 کے تحت درج کرا دیا گیا ہے ۔جسٹس جاوید اقبال کے والدین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر جامع مسجد اصغری 5 نزد کلمہ چوک ادا کی جائیگی۔قتل کی تحقیقات کے لیے فرینزک سائنس لیبارٹری کے سینئر افسران اور ماہرین جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے گھر پہنچ گئے جہاں وہ جائے وقوعہ سے نمونے جمع کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.