تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا: برفانی طوفان نے جنوب مشرقی ریاستوں کا رخ کرلیا،نظام زندگی مفلوج

جنگ نیوز -
امریکا: برفانی طوفان نے جنوب مشرقی ریاستوں کا رخ کرلیا،نظام زندگی مفلوج

واشنگٹن…امریکا میں برفانی طوفان نے جنوب مشرقی ریاستوں کا رخ کرلیا۔ پروازیں منسوخ، سڑکوں پر حادثات، اسکول اور دفاتر بند کردیے گئے۔ حادثات میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ لوسیانا سے شمالی کیرولینا تک 10 انچ تک برف پڑی۔ سڑکوں کے برف سے ڈھک جانے سے کئی حادثات ہوئے۔ جن میں اب تک آٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جیارجیا، الاباما، مس سی سیپی، ٹینیسی اور شمالی اور جنوبی کیرولینا میں اسکول اور دفاتر بند کردیے گئے۔ ڈیلٹا ائرلائن نے ڈیڑھ ہزار کے قریب پروازیں منسوخ کردیں اور بڑی تعداد میں مسافروں کو رات ہوائی اڈوں پر بسر کرنی پڑی۔ نیشنل ویدر سروس کی پیش گوئی کے مطابق برفانی طوفان مشرقی ساحل کا رخ کرے گا۔ بوسٹن میں 12 سے 15 جبکہ نیویارک شہر میں 6 سے 12 انچ برف پڑنے کا امکان ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.