5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: پہلوان گوٹھ میں فائرنگ،دوسیاسی کارکن ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی: پہلوان گوٹھ میں فائرنگ،دوسیاسی کارکن ہلاک
کراچی…کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سیاسی جماعت کے دوکارکنان کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت سے وابستہ 2 کارکنان ہلاک ہوگئے،پولیس کے مطابق سیاسی جماعت کے کارکنوں کی ہلاکتوں کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی ہوئی،جس کے بعد صورتحال کو قابو کرنے کے لئے پولیس اور رینجرز کی نفری کو روانہ کردیا گیا،فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں مقتولین کی لاشوں کو جناح اسپتال پہنچادیا گیا،ترجمان عوامی نیشنل پارٹی سندھ قادر خان کے مطابق گلستان جوہر پہلوان وارڈ کے کارکن سلیم خان خیال اور وزیرعرف خیالو کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا ہے،ترجمان اے این پی سندھ نے مردان ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ باعث تشویش ہے،وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ سندھ نوٹس لیں۔