تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فوجی کارروائی کی دھمکی کے بغیرایران جوہری عزائم سے بازنہیں آئیگا،نتن یاہو

جنگ نیوز -
فوجی کارروائی کی دھمکی کے بغیرایران جوہری عزائم سے بازنہیں آئیگا،نتن یاہو

مقبوضہ بیت المقدس…اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں سے مقاصد حاصل نہ ہوں تو فوجی کارروائی کی جائے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے مقبوضہ بیت المقدس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیاں صرف اسی صورت میں کارگر ہوسکتی ہیں جب ان کے ساتھ فوجی کارروائی کی دھمکی منسلک ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر واضح کردیا جانا چاہئے کہ اگر پابندیوں سے مقاصد حاصل نہ ہوئے تو اس کے خلاف فوجی کارروائی کی جائے گی۔ نتن یاہو نے کہا کہ 2003 میں ایران کے جوہری پروگرام میں واحد وفقہ آیا اور اس کی وجہ امریکا کی طرف سے سنگین نتائج کا خوف تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.