تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شمالی وزیرستان: امریکی جاسوس طیاروں کا میزائل حملہ ،چار افراد ہلاک

جنگ نیوز -
پشاور ... شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں سے ایک گھر پر 4 میزائل داغے گئے۔ حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حملہ تحصیل میرعلی کے علاقے حیدر خیل میں کیا گیا۔ جہاں امریکی جاسوس طیاروں سے ایک گھر پر چار میزائل داغے گئے۔ حملے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ جبکہ جاسوس طیاروں کا نشانہ بننے والا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حملے کے بعد بھی علاقے پر چار جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.