تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارت :مغربی بنگال میں ہاتھیوں نے کھڑی فصلیں تباہ کردیں

جنگ نیوز -
بھارت :مغربی بنگال میں ہاتھیوں نے کھڑی فصلیں تباہ کردیں

کلکتہ…بھارتی ریاست مغربی بنگال میں جنگلی ہاتھیوں نے کھڑی فصلیں تباہ کردیں۔ضلع بنکورا میں دو درجن سے زائد ہاتھی کھیتوں میں نکل آئے اور گندم اور آلو کی کھڑی فصلیں تباہ کرڈالیں۔ ہاتھیوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دیہاتیوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ماہرین کے مطابق ہاتھی جنگل میں دستیاب چارے کی نسبت غزائی فصلیں کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں اسی لیے آئے دن فصلوں پر ہاتھیوں کے حملوں کی اطلاعات آتی رہتی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.