5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
میرپرماتھیلو :شہید ہونیوالے سب انسپکٹر کے ورثاء کیلئے امداد کا اعلان
جنگ نیوز -
گھوٹکی … گھوٹکی کے قریب میرپرماتھیلو میں ڈکیتی کی واردات کے بعد پولیس اور ڈاکو ؤں میں مقابلے کے دوران شہید ہونے والے سب انسپکٹر شہید کے ورثہ کے لئے بیس لاکھ روپے کا اعلان کیاہے ۔ڈٰ پی او گھوٹکی پیر محمد شاہ کے مطابق میرپورماتھیلو کے ہندو محلہ میں دو مسلح ڈاکوؤں نے ایک دوکاندار چیتن داس کے اہل خانہ کو یرغمال کر بنا کر لوٹ مار کی کوشش کی مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو خواتین کو زخمی کردیا اسی دوران اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی اور تعاقب کے دوران ایک ڈاکو نے فائرنگ کر کے سب انسپکٹر عبد الستار بھٹی کو شہید اور پولیس اہلکار محمد شعبان کوارئی کو زخمی کر دیا تاہم پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جس کی شناخت ریاض پتافی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ڈاکو کا دوسرا ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیاہے پولیس آفیسر کی شہادت کے بعد ہندو پنچائیت کی جانب سے سب انسپکٹر کو خراج تحسین پہنچانے کے لئے ریلی نکالی اور سوگ میں دوکانیں بند کر دیں جبکہ ڈی آئی جی سکھر ظفر بخاری سمیت دیگر افسران نے تدفین میں حصہ لیا اور شہید سب انسپکٹر کے ورثہ کے لئے بیس لاکھ روپے ریٹائرمنٹ تک مکمل تنخواہ اور پولیس میں ایک ملازمت کا اعلان کیاہے جبکہ زخمی سپاہی کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔