5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سندھ پولیس کی کارروائی،125ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ پولیس نے صوبے بھر میں مختلف کاروائیوں کے دوران 125 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔سندھ پولیس کے ڈائریکٹر پریس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سندھ پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے 125 ملزمان کو گرفتار کرلیا،،اعلامیہ کے مطابق ڈکیتی اور سنگین جرائم میں ملوث 25 ملزمان ،مختلف واردتوں کے بعد فرار ہونے والے 19 ملزمان ،73 مفرور اور 8 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ ،شراب اور منشیات برآمد کرلی۔