5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور:متنی گرڈ اسٹیشن کے قریب بارودی مواد سے دھماکا
جنگ نیوز -
پشاور…نواحی علاقہ متنی میں بجلی کے ستائے نامعلوم مسلح افراد نے گرڈاسٹیشن کے قریب بارودی مواد سے دھماکہ کرکے گرڈاسٹیشن کو نقصان پہنچایا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بارودی مواد کے دھماکے سے گرڈاسٹیشن کو جزوی نقصان پہنچا۔ پیسکو ترجمان شوکت افضل کا کہنا تھا کہ بارودی مواد کے دھماکے سے گرڈاسٹیشن کے چار لائنوں کو نقصان پہنچا ہے جس میں ایک لائن کو چالو کردیا گیا ہے ،جبکہ دیگرنقصانات کا تخمینہ لگایا جارہاہے گرڈاسٹیشن کی مرمت کے لئے اہلکاروں کو روانہ کردیا گیاہے پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے سے گرڈاسٹیشن کے دو کمرے تباہ ہوئے ہیں جبکہ نامعلوم حملہ آوروں نے گرڈاسٹیشن کے چوکیدار کو تشدد کرکے وہاں سے ماربھگایا،پولیس ذرایع کا کہنا تھا کہ نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔