تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بلوچستان: ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل

جنگ نیوز -
سبی…گدو سے سبی آنے والی بجلی کی دو ٹرانسمیشن لائنیں ٹریپ کرجانے سے بلوچستان کے بیشتر علاقوں کو بجلی فراہمی معطل ہوگئی ۔کیسکو ذرائع کے مطابق گدو سے سبی آنے والی 220کے وی کی دو ٹرانسمیشن لائنیں آج صبح اچانک ٹرپ کرگئیں جس کے باعث بلوچستان کے چودہ اضلاع کے 42گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ۔کسیکوکا عملہ خرابی تلاش کررہا ہے ۔تاہم کسیکو ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ بجلی کی ٹرانسمیشن لائنیوں کے ٹرپ کرجانے کی وجہ دھند یا تخریب کاری ہوسکتی ہے۔کسیکو نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے چودہ اضلاع میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.