5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
افغانستان:پارلیمنٹ کے باہر خودکش حملہ،4ہلاک،8زخمی
جنگ نیوز -
کابل…افغان دارلحکومت کابل میں پارلیمنٹ کے قریب خودکش حملے میں 2اہلکارہلاک اور4زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے افغان پارلیمنٹ کے قریب خود کو اس وقت دھماکے سے اڑا لیا ،جب افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی بس قریب سے گزر رہی تھی، دھماکے میں دو سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہوئے ،زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،اور علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔