5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بلوچستان:مختلف واقعات میں7افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔جبکہ خضدار میں نیٹوٹرالر نذرآتش کردیا ۔ پولیس کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگورمیں فائرنگ کے دو واقعات میں چارافراد جان بحق ہوگئے جبکہ ژوب کے قریب پک اپ الٹنے سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب ٹرک کی ٹکرسے سائیکل سوار حضرت نورجان بحق جبکہ ان کا ساتھی محب اللہ زخمی ہوگیا۔خضدار میں نامعلوم افراد نے نیٹو فورسز کو سامان فراہم کرنے والے نیٹو ٹرالر کو نذرآتش کردیا جبکہ ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب نامعلوم افراد نیٹو سپلائی کا آئل ٹینکر چھین کر فرارہوگئے۔