تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل کیخلاف بلوچستان بار کی ہڑتال

جنگ نیوز -
کوئٹہ … سپریم کورٹ کے جج جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل کے خلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبہ بھر میں ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کی کاروائی کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔سیکرٹری بلوچستان بار ایسوسی ایشن امین اللہ خان کاکڑ نے جیو نیوز کو بتایا کہ لاہور میں جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل کے اندوہناک واقعہ کے خلاف وکلا آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تمام عدالتوں کی کاروائی کا بائیکاٹ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس بنا پر کوئی وکیل آج کسی بھی مقدمے کی پیروی کے لئے پیش نہیں ہوگا،وکلا کی ہڑتال کے موقع پر عدالتوں میں وکلا کی موجودگی نہ ہونے کے برابر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.