تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خیبرپختونخوا بارکونسل کی اپیل پر وکلاء کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

جنگ نیوز -
پشاور…خیبرپختونخوا بارکونسل کی اپیل پر مغوی وکیل زین خان خلیل ایڈوکیٹ کی عدم بازیابی اورقتل کی افواہوں کے خلاف پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے وکلا نے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔زین خان خلیل ایڈوکیٹ کو 30 نومبر2010 کو پشاورسے اغوا کیا گیا تھا گزشتہ روز ان کے بیٹے کو نامعلوم فون کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ان کے والد کوقتل کیا گیا ہے تاہم اس اطلاع کی تصدیق نہ ہوسکی اورجمرودانتظامیہ کے مطابق یہ لاش کسی اورکی ثابت ہوئی سرحد بارکونسل نے زین خان خلیل ایڈوکیٹ کی عدم بازیابی کی خلاف آج صوبہ بھر میں وکلا کی عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا جس پر پشاورہائیکورٹ اوراس کی ماتحت عدالتوں میں وکلا نے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.