5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جنوبی پنجاب کے تمام شہروں میں دو روز میں ہلکی بارش کا امکان
جنگ نیوز -
ملتان…ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام شہروں میں اگلے دو روز میں ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے بعد دھند میں خاصی کمی آئے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز میں جنوبی پنجاب کے تمام شہروں میں ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے بعد موسم میں خوشگوار تبدیلی کے ساتھ دھند میں بھی کمی آئے گی ۔ آج ملتان میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ موٹر وے پولیس کے مطابق آج دھند میں کمی ہے اور حد نظر 3 سو میٹر ہے دوسری جانب دھند میں کمی کے باعث بھی ملتان ائیر پورٹ پر آنے والی پروازوں کو تاخیر کا سامنا ہے اور کراچی سے ملتان آنے والی فلائٹ کو 9 بج کر 10 منٹ پر پنہچنا تھا جس کی آمد اب اڑھائی گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ 11 بج کر 40 منٹ پر ملتان ائیر پورٹ متوقع ہے۔