5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
یمن:امریکی سیکریٹری کلنٹن لڑکھڑا کرگر پڑیں لیکن محفوظ رہیں!
جنگ نیوز -
صنعاء…امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے یمن کا دورہ تو بخیرو عافیت مکمل کرلیا تاہم واپسی پر جہاز میں سوار ہوتے ہوئے وہ لڑکھڑا کر نیچے گر پڑیں ، لیکن محفوظ رہیں۔ واقعے کے بعد امریکی دفتر خارجہ نے اعلان کیا کہ سیکریٹری کلنٹن لڑکھڑا کر نیچے گریں لیکن فوراً ہی اٹھ کھڑی ہوئیں ، فکر کی کوئی بات نہیں وہ بالکل محفوظ ہیں۔ ہلیری کلنٹن بیس برس میں یمن کا دورہ کرنے والی پہلی امریکی وزیر خارجہ تھیں۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث دورے کو آخری وقت تک خفیہ رکھا گیا تھا۔