5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصل آباد :گیس کی فراہمی چھٹے روز بھی معطل،فیکٹریاں بند،مزدور بیروزگار
جنگ نیوز -
فیصل آباد … فیصل آباد میں آج چھٹے روز بھی گیس نہ ملنے سے فیکٹریوں اور کارخانوں میں کام بند ہے۔ جس کے باعث روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور سخت پریشانی کا شکار ہیں۔محکمہ سوئی گیس نے لوڈمینجمنٹ پلان کے تحت صنعتی اداروں کو سات سے دس دسمبر تک گیس کی سپلائی منقطع تھی جو کہ دس دسمبر کی شام کو بحال ہونا تھی لیکن آج چھٹے روز بھی ان صنعتی اداروں کو گیس مہیا نہیں کی جاسکی۔ جس کی وجہ سے فیکٹریوں اور کارخانوں میں پیداواری عمل رکا ہوا ہے۔ گیس کی بندش کے باعث صنعتوں اور فیکڑوں میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور بے روزگار اور سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ سلسلہ چلتا رہا تو فاقہ کشی پر مجبور ہوجائے گیں۔ دوسری جانب صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ گیس کی غیر اعلانیہ بندش سے فیکٹریوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کیمیکل لگا کپڑا پروسس نہ ہونے سے انھیں بھاری مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ سوئی گیس کی طرف سے صنعت کاروں کاو آگاہ کیا گیا ہے کہ آج شام تک گیس کی فراہمی متوقع طور پر بحال کردی جائے گی۔