تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ودیا بالن ،شاہ رُخ خان کے ساتھ رومانوی فلم میں کام کرنے کی خواہشمند

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…اپنی فلموں Paaاور عشقیہ کے بعدحال ہی میں No One Killed Jessicaسے اپنی اداکارانہ صلاحیتیں منوانے والی بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اب شاہ رُخ خان کے ساتھ رومانوی فلم میں کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔فلم No One Killed Jessicaپر شائقین کے ملے جُلے تاثرات سمیٹنے کے بعد ودیا بالن کی دبی ہوئی خواہش منظرِ عام پر آگئی ہے اور وہ کچھ اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کے کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھانے کی ہے۔فلمPaaاور عشقیہ میں اپنی منفرد کردار نگاری سے ناقدین سے داد و تحسین سمیٹنے والی ودیا نے No One Killed Jessicaمیں میں جیسیکا لال نامی ماڈل گرل کی بہن سبرینہ لال کا کردار بخوبی نبھایا ہے۔تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ شاہ رُخ کے ساتھ رومانس کرتی ودیا بالن کب پردہِ سیمیں کی زینت بنتی ہیں اور آیا ان کی یہ خواہش پوری بھی ہوپاتی ہیں یا نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.