تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آسٹریلیا میں تباہ کن سیلاب،12 افرادہلاک، ہزاروں افراد بے گھر

جنگ نیوز -
کوئنز لینڈ… آسٹریلیا میں تباہ کن سیلاب نے12 افراد کی جان لے لی۔20ہزار مکانات کی تباہی کا خدشہ، ہزاروں افراد گھرچھوڑنے پر مجبورہوگئے۔ کوئنزلینڈمیں برسبین مئیرCampbell Newman کاکہناہے کہ20 ہزار مکانات نیچی سطح میں آباد ہیں اوردریا میں پانی کی سطح بلند ہونے پر20 لاکھ افراد کو علاقہ چھوڑنا پڑے گا۔سیلاب سے ہلاک ہونیوالوں کی تعدادبارہ ہوگئی ہے۔ برسبین میں 120 برس میں آنے والے خطرناک ترین سیلاب کے نتیجے میں ریاست کے تین چوتھائی حصے کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ کوئنز لینڈ کے تباہ شدہ حصے میں پھنسے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کیلئے ہیلی کاپٹرزسے مددلی جارہی ہے جبکہ78لاپتہ افراد کو تلاش کیا جارہا ہے۔ ریاست میں جاری شدید بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.