5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وسطی چین میں ٹریفک حادثہ ،16 افراد ہلاک ،23 زخمی
جنگ نیوز -
بیجنگ … وسطی چین میں ٹریفک حادثہ میں16 افراد ہلاک اور23 افراد زخمی ہوگئے۔ چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبے ہنان میں صبح کے وقت یہ حادثہ پیش آیا۔ایکسپریس وے پر حادثے میں16افراد ہلاک اور23افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ چھ کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہناہے کہ دوہزارنو مین سترہزارافراد ٹریفک حادثات کی نذرہوئے۔