تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایشین کپ فٹ بال :ایران نے عراق کو شکست دے دی

جنگ نیوز -
دوحا…ایشین کپ فٹ بال میں ایران نے عراق کو شکست دیدی، عرب امارات اور شمالی کوریا کا میچ برابری پر ختم ہوا۔قطر میں جاری ایونٹ کے گروپ ڈی کے میچ میں عراق کا سامنا تھا ایران سے، دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا،13 ویں منٹ میں کپتان یونس محمود کے گول نے عراق کو برتری دلادی تھی، ہاف ٹائم سے تین منٹ قبل ایران کی جانب سے غلام رزائی نے گول کرکے اسکور ایک ایک سے برابر کردیا۔ ایران کی جانب سے میچ کا فیصلہ کن گول آخری لمحات میں امام موبالی نے فری کک پر کیا۔ دوسری جانب شمالی کوریا کے ہونگ جونگ یو نے متحدہ عرب امارات کیخلاف میچ کے ساتویں منٹ میں پینلٹی پر گول کرنے کا چانس ضائع کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.