5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آسٹریلیا آج پہلے ٹی 20میچ میں انگلینڈ کا سامنا کر یگا،بریٹ لی کی واپسی
جنگ نیوز -
ایڈیلیڈ…ایشز سیریز میں شکست کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کا سامنا کرے گی، جیو سوپر یہ میچ براہ راست نشر کرے گا۔ایڈیلیڈ میں ہونیوالے اس میچ سے فاسٹ بولر بریٹ لی کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوگی، انہوں نے آخری مرتبہ2009 میں انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا، آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کیمرون وائٹ کریں گے جبکہ انگلش ٹیم پال کولنگ ووڈ کی زیرقیادت میدان میں اترے گی۔مہمان ٹیم کو اس میچ میں جیمز اینڈرسن کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، این بیل جون2008 کے بعد پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے، جیو سوپر یہ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے براہ راست نشر کرے گا۔