تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

برازیل: طوفان اور مٹی کے تودے گرنے سے 13فراد ہلاک

جنگ نیوز -
ساؤپاؤلو…برازیل میں طوفان اور مٹی کے تودے گرنے سے تیرہ افراد ہلاک ہوگئے۔ ساؤپاؤلو میں رات بھر طوفانی بارشں ہوتی رہی۔سیلاب ، بارش اور طوفان سے گذشتہ نو گھنٹوں کے دوران تیرہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔لاتعداد گاڑیاں سیلابی پانی میں پھنس کر رہ گئیں اورکئی افراد اپنی گاڑیاں بیچ سڑک پر ہی چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔ساؤپاؤلو کے قریب بہنے والے دو دریاؤں کے بہاؤ میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا۔حکام کے مطابق نومبر میں شروع ہونیوالی بارشوں میں اب تک چوبیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ساؤ جوز میں مٹی کا تودا گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن میں دو افراد کو نکال لیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی مزید بارشوں کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.