5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کنگنا رناوٹ کا فلم’کرش‘ کے سیکوئل میں کام کرنے سے انکار
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…کنگنا رناوٹ کے کریڈٹ پر بھلے ہی بہت ساری کامیاب فلمیں ناہوں تاہم نخرے ان کے صفِ اول کی اداکاراؤں سے کچھ کم نہیں۔حال ہی میں فلم"Once Upon a Time in Mumbai" اور "نو پرابلم "میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد کامیابی حاصل کرنے والی کنگنا نے ہریتک روشن کی فلمKrisshکے سیکوئل میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔سپر ہیروز اور سائنس فکشن فلمKrisshکے سیکوئلKrissh 2میں جہاں ایک طرف ہریتک اورپریانکا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں وہیں ہریتک اور راکیش روشن فلمKitesکی طرح اس فلم میں بھی کنگنا کو سیکنڈ لیڈ ہیروئن کے طور پر کاسٹ کرنا چاہتے تھے تاہم کنگنا نے انہیں انکار کردیا۔اس حوالے سے ہریتک نے کنگنا کو کردار کے بارے میں قائل کرنے کی کوشش کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ کردار ایکشن سے بھرپور ہے اور انہیں ہی ذہن میں رکھ کر لکھا گیا ہے تاہم کنگنا نے معاون اداکارہ کے رول کو قبول کرنے سے یکسر انکار کردیا۔دوسری جانب ہریتک کے والد راکیش روشن کا کہنا ہے کہ کنگنا کو کسی کردار کی پیشکش نہیں کی گئی اور فی الحال صرف پریانکا کا نام ہی حتمی اداکاروں کی فہرست میں شامل ہے۔