تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا نے عمادالدین کو انٹرنیشنل دہشتگرد نامزد کرنے کیلئے اسپین پر دباؤ ڈالا

جنگ نیوز -
میڈرڈ…اسپین نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سے تعلق کے الزام میں سزا پانیوالے عماد الدین برکات کو بین الاقوامی دہشت گرد نامزد کرنے کیلئے امریکا کا دباؤ مسترد کردیا تھا ۔شامی نژاد عماد الدین کو گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے حملوں کے چند ہفتوں بعد میڈرڈ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس کا فون نمبر ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے ماسٹر مائنڈ محمد عطا کے قریبی ساتھی سعید بھاجی کی ٹیلے فون بک سے ملا تھا ۔عماد کو دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے الزام میں بارہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جو 2013 میں ختم ہوگی۔ ایک اسپینش اخبارنے وکی لیکس کی طرف سے فراہم کردہ خفیہ مراسلے شائع کئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی حکومت اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں عماد الدین کا نام شامل کروانے کیلئے اسپین پر دباؤ ڈالتی رہی تھی ۔ یہ لسٹ ان افراد اور اداروں کو ناموں پر مشتمل ہے جن پر دہشت گردی کیلئے سرمایہ فراہم کرنے کا الزام ہے ۔22 ستمبر2006 ،11 مارچ2008 ، 10 جولائی2008 اور دیگر تاریخوں میں بھیجے گئے مراسلوں کے مطابق عماد الدین کے مسئلے پر امریکا اور اسپین کی بات چیت کئی مرتبہ تناؤ کا شکار ہوئی ۔ امریکا کا اصرار کیا کہ عماد الدین کا نام لسٹ میں ڈالا جائے ۔ بالاخر یہ معاملہ اسپینش وزارت خارجہ کو بھیج دیا گیا جہاں اس پر اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.