5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا
جنگ نیوز -
کیپ ٹاؤن …بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا، پاکستانی نژاد لیگ اسپنر عمران طاہر کے ڈیبیو کا امکان ہے۔ماضی میں پاکستان اے کی نمائندگی کرنیوالے لیگ اسپنر عمران طاہر جنوبی افریقا میں ڈومیسٹک کرکٹ کے کامیاب ترین بالر ہیں، بھارت کیخلاف میچ سے عمران طاہر ون ڈے ڈیبیو کرسکتے ہیں، ٹیسٹ سیریز میں3 سنچریاں اسکور کرنیوالے جیک کیلس انجری کی وجہ سے ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔دوسری جانب بھارت اوپنرز گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ کے بغیر میدان میں اترے گا، فاسٹ بولر پراوین کمار انجری کا شکار ہونے کے بعد دورے سے باہر ہوگئے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز5 میچز پر مشتمل ہے۔