تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریکوڈک : غیر ملکی کمپنی خام دھاتیں بیرون ملک لیجانا چاہتی ہے، ڈاکٹر ثمر

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پلاننگ کمیشن کے ممبر ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے سپریم کورٹ کو بتایاہے کہ بلوچستان میں رکوڈک کے قدرتی ذخائر سے تانبے کی تلاش اور تانبے اور سونے کو ریفائن کرنے کی ملک میں صلاحیت موجود ہے جبکہ غیرملکی کمپنی ، ان ذخائر کو خام حالت میں بیرون ملک لے جاناچاہتی ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے رکوڈک ذخائر کے مقدمہ کی سماعت کی ۔ڈاکٹرثمر مبارک مند نے عدالت کوبتایاکہ رکوڈک کی کان میں یورنیم صفر اعشاریہ صفر دو فیصد ہے جسے نکالنا مشکل کام ہے، پاکستان کے پاس تانبا نکالنے کا تربیت یافتہ عملہ موجود ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ابھی بلوچستان کو سالانہ16 کروڑ ڈالر ملتے ہیں جبکہ کچھ عرصہ میں2 ارب ڈالر ملیں گے ،جس سے اس کی قسمت بدل جائیگی۔جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے ایک موقع پر ریمارکس دیئے کہ معدنیات خام حالت میں باہر چلی گئیں تو ان کی مالیت کا تخمینہ کیسے لگے گا، ٹی سی سی کمپنی کے اکنامک ایڈوائزر ڈاکٹر زبیرکاکہناتھاکہ رکوڈک ذخائر کی مقدار خفیہ نہیں بلکہ ریکارڈ پر موجودہے، پیداوار زیادہ ہوئی تو سب کو زیادہ حصہ ملے گا،مقدمہ کی مزیدسماعت کل کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.