تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لطیف کھوسہ کی بطور گورنر تقرری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے نام زد گورنر سردار لطیف خان کھوسہ کی تقرری کولاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔درخواست گذار نوازچیمہ کا موقف ہے کہ سردارلطیف کھوسہ پر کرپشن کے الزامات ہیں اورانہیں اسی بنیاد پر اٹارنی جنرل کے عہدے سے فارغ کیاگیاتھا اوراب ان پرالزامات کامعاملہ پاکستان بارکونسل میں زیر سماعت ہے اس لئے لطیف کھوسہ آئین کے آرٹیکل62 اور63کے تحت اہلیت پر پورانہیں اترتے ان کی بطور گورنر تقرر کو غیرآئینی اورغیرقانونی قراردیاجائے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عمرعطابندیال نے ابتدائی سماعت کے بعد مزید کارروائی19 جنوری تک ملتوی کردی۔آئندد سماعت پر لاہور ہائی کورٹ بارکے صدر کو معاونت کے لئے طلب کرلیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.