5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نیوزی لینڈکیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان آج متوقع
جنگ نیوز -
لاہور…نیوزی لینڈ کیخلاف چھ ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے ۔پی سی بی ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ چیف سلیکٹر محسن خان کی فلائٹ تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس سہہ پہر قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا جس میں نیوزی لینڈکیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو حتمی شکل دی جا ئیگی ۔ امکان ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائیگا جس کے لیے آئی سی سی ڈیڈلائن19جنوری مقرر ہے ۔ تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کپتان کا بھی فیصلہ نہیں کر سکا، امکان ہے کہ ایک بار پھر کپتان کے بغیر ٹیم کا اعلان کر دیاجا ئے۔ وکٹ کیپر کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے ۔البتہ محمد یوسف کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ۔۔۔ کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، یونس خان ، اسد شفیق ، عمر اکمل ، شاہد آفریدی ، مصبا ح الحق ، محمد یوسف یا اظہر علی ، کامران اکمل ، عمر گل ، سہیل تنویر ، وہاب ریاض ، شعیب اختر، تنویراحمد ، سعید اجمل اور عبدالرحمان کو شامل کیا جاسکتا ہے ۔