5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایشیائی منڈی میں خام تیل کی91ڈالر17سینٹس فی بیرل پر ٹریڈنگ
جنگ نیوز -
سنگاپور…امریکی ریاست الاسکا کی آئل فیلڈ بندپانچوں روز بھی بند ہونے کے باعث ایشیائی منڈی میں خام تیل6سینٹس اضافے کے ساتھ91ڈالر17 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہورہا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ مسلسل پانچ روز سے بند امریکی ریاست الاسکا کی آئل فیلڈ کے باعث ہوا ہے، جس کے باعث آج ایشیائی منڈی میں امریکی خام تیل فروری کے سودے6سینٹس اضافے کے ساتھ91ڈالر17سینٹس فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی7سینٹس کمی کے ساتھ97ڈالر54سینٹس فی بیرل پرٹریڈ ہورہاہے۔