تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

زمبابوے: وکی لیکس کے انکشافات پر تحقیقات کیلئے کمیشن کا قیام

جنگ نیوز -
ہرارے …حکومت زمبابوے آج وکی لیکس کے ذریعے آئینی خلاف ورزی میں ملوث افراد کیخلاف تحقیقات کیلئے کمیشن کا اعلان کریگی۔کمیشن کا اعلان زمبابوے کے اٹارنی جنرل جوہنز ٹومانا کرینگے۔ اس کمیشن میں چھ وکیل شامل ہیں، جس میں کچھ سینئروکلا بھی ہیں جو اس سے پہلے حکومت کی جانب سے بنائے گئے دیگر انکوائری کمیشنز میں بھی شامل رہے ہیں۔ ہیرالڈ کے مطابق تحقیقاتی کمیشن وکی لیکس رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لے گا اور حکومت کو مشورہ دے گا کہ کیا قوانین میں کوئی خلا موجود ہے اور اس کے خلاف کیا ایکشن لیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق زمبابوے نے وکی لیکس کے حوالے سے ذرا مختلف پالیسی اپنائی ہے۔ اور وکی لیکس کو ٹارگٹ کرنے کے بجائے مراسلات کے موا د کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.