تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: فائرنگ اور تشدد سے 4افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے،گلستان جوہرکے علاقے میں دو گروپوں میں مسلح تصادم جاری ہے۔ملیر سعودآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوا جوایک سیاسی جماعت کا کارکن بتایاجاتاہے۔ کھارادر کے علاقے سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں کٹی لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے،گذشتہ رات سے گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں دو گروپوں میں مسلح تصادم جاری ہے جس میں سیاسی جماعت کے دو کارکن جاں بحق ہو گئے ہیں ۔علاقے میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود ہے لیکن گلیوں میں مسلح افرادکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.