تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی سی اوججز کیس: جسٹس (ر) ڈوگرکے بینچ پر اعتراضات مسترد

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے پی سی او ججز کو توہین عدالت کے نوٹسز کیس میں سابق جسٹس عبدالحمیدڈوگر کی جانب سے عدالتی بنچ پر اعتراضات کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ جسٹس ایم اے شاہد صدیقی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی ، عدالت نے جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمید ڈوگر کی وہ درخواست مسترد کردی،جس میں چار رکنی بنچ کے تمام ارکان پر اعتراض کیا گیا تھا ۔ اس اعتراض میں موقف اختیارکیاگیاتھاکہ ان چاروں ججوں نے بھی تین نومبر کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی تھی ، اس لئے وہ ایسی خلاف ورزی کرنے والے کسی اور جج کے خلاف مقدمہ کی سماعت نہیں کرسکتے۔مقدمہ کی مزیدسماعت کل کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.