5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
صنعتی پالیسی کے ڈرافٹ کورواں ماہ کے آخر تک حتمی شکل دیدی جائیگی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صنعتی پالیسی کے ڈرافٹ کو رواں ماہ کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائیگی جس کے بعد اسے منطوری کے لیے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔وزرات صنعت وپیداوار کے حکام کے مطابق صنعتی پالیسی کے ڈرافٹ میں اس وقت صنعتی، مینوفیکچر نگ سیکٹرز کے مسائل اور تکنیکی مہارتوں کی فراہمی کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کر کے ان کو حل کرنے کیلئے خصوی اقدام تجویز کیے جا رہے ہیں۔ پالیسی میں صنعتوں کی کارکردگی بڑھا کر ملازمت کے مواقع بڑھانے،تکنیکی مہارتوں کی فراہمی،ہائی ٹیک صنعت پر خصوصی توجہ دینے،بڑی صنعتوں کے ساتھ چھوٹی صنعتوں کی کارکردگی کو بڑھانے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق پالیسی میں رکھے جانیوالے اقدامات کی تکمیل کے لیے پہلے سے موجود وسائل کو زیر استعمال لانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔