تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سوڈان: ریفرنڈم کے دورانپرتشدد واقعات میں 36افراد ہلاک

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک… سوڈان کے شمالی و جنوبی علاقوں میں ریفرنڈم کے موقع پر تشدد سے 36افراد ہلاک ہو گئے۔ کینیڈا کے اخبار”نیشنل پوسٹ“ نے برطانوی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ سوڈان کے شمال جنوبی سرحد کے ساتھ ابیی نامیعلاقے میں عرب باشندوں اور جنوبی مکینوں کے درمیان جھڑپوں میں 36افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یہ واقعات سوڈان کے جنوبی حصے کی آزادی کے لیے جاری ریفرنڈم کے موقع پر ہوئے۔ جنوبی خطے کے مکین مسلمان آبادی والے شمالی علاقے سے الگ ہونے کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ابیی کے علاقے پر ملکیت کے حصول کے لیے دونوں طرف جھڑپیں جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.