تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

متاثرین سیلاب کیلئے عرب امارات کا 100ملین ڈالر کا منصوبہ

جنگ نیوز -
دبئی…فارن ڈیسک…متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے دس کروڑ ڈالر کے ترقیاتی منصوبے کا علان کردیا۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق یو اے ای نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے100ملین ڈالر کاترقیاتی منصوبہ بنایا ہے۔367 ملین درہم کے اس منصوبے کا آغاز آج اسلام آباد میں کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی ہدایت پر بنائے گئے اس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر پاکستان کے وزراء اور فوجی حکام موجود ہوں گے۔ اس منصوبے کے تحت رقوم پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیم، صحت، سڑکیں اور پلوں پر خرچ کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.