تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بیت المقدس کو کبھی تقسیم نہیں ہونے دیں گے، سٹی مےئر

جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک… بیت المقدس کے میئر کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کو کبھی تقسیم نہیں ہو نے دیں گے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی سیاست میں نو وارد میئر نیر برکات کا کہنا ہے کہ شہر کی مشرقی جانب مستقبل کی فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اقوام متحدہ کے رہنما بان کی مون اور امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے سیفرڈ ہوٹل کے انہدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔بان کی مون کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی کشیدگی میں اضافہ کرے گی۔ مئیر برکات نے دونوں رہنماوٴں کے خیالات کو تنگ نظری خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بیان دینے سے قبل بیت المقدس کا دورہ کرنا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.