5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
رکوڈک ذخائر کی مالیت104ارب ڈالرسے کئی گنازائد ہوسکتی ہے،ثمرمبارک
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی حکومت کے منصوبہ بندی کمیشن کے رکن ڈاکٹر ثمر مبارک مندنے کہاہے کہ رکوڈک کے قدرتی ذخائر کی مجموعی مالیت، پہلے سے اعلان کردہ ایک سو چار ارب ڈالر سے کئی گنا زیادہ ہوسکتی ہے ۔ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد باہر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر ثمر مبارک مندکاکہناتھاکہ ٹی سی سی کو رکوڈک میں400 مربع کلومیٹر علاقہ لیز پر ملا ہے ، وہاں106 ارب ڈالرکے ذخائر کا تخمینہ 6 سے7 مربع کلومیٹر علاقہ پر مشتمل ہے اور پورے علاقہ میں کان کنی ہو تو ذخائر کی مالیت کئی گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹرثمرمبارک مندنے کہاکہ ڈرلنگ کمپنیوں کوٹھیکہ دے کر قدرتی ذخائردریافت کئے جاسکتے ہیں، سندھ حکومت نے بھی تھرکوئلہ کی تلاش میں غیرملکی ماہرین کی خدمات لی تھیں اورمائننگ کرنے والی کسی کمپنی نے بعد میں ایکسپلوریشن لینے کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔