5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
’ پارو ‘نے ’دیوداس‘ کے ساتھ ڈانس کرنے سے انکار کردیا
جنگ نیوز -
ممبئی … پارو نے دیوداس کے ساتھ ڈانس کرنے سے انکار کردیا۔سابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے نے ایوارڈ فنکشن میں شاہ رخ کے ساتھ" کجرارے" سونگ پرپرفارم کرنے سے منع کردیا۔ ایشوریہ نے انکار کرتے ہوئے کہاکہ کجرارے فیملی سانگ ہے،جس میں انہوں نے اپنے سسر اور شوہر کے ساتھ ڈانس کیاتھا۔شاہ رخ نے بھی اس بات کی تصدیق کردی۔ایشوریہ نے2003 میں سلمان خان نے ساتھ کام کرنے سے بالکل منع کردیاتھااور آہستہ آہستہ باقی دو کو بھی منع کردیا۔ان کا کہناہے کہ اپنی اور خاندان کی عزت کے لیے انہوں نے ایساکیاہے۔