تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اورکزئی ایجنسی : فورسز کی گولہ باری،7شدت پسند ہلاک ، متعدد زخمی

جنگ نیوز -
پشاور…اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی گولہ باری سے7شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔خیبر ایجنسی میں دستی بم پھٹنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا ہے ۔ اورکزئی ایجنسی کے علاقوں خادزئی اور ماموزئی میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔گولہ باری کے نتیجے میں7 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کارروائی میں شدت پسندوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں ۔خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ غنڈی میں دستی بم پھٹنے سے بچہ جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا ہے ۔ادھرمہمند ایجنسی کی تحصیل بیزئی میں بھیہ ڈاک سکیورٹی کیمپ پر شدت پسندوں نے مارٹر حملہ کیا جس میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.