تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارت میں بھی دھند براجمان، سرد ی سے ریل گاڑی کے پہیے جام

جنگ نیوز -
امرتسر…پاکستان کی طرح بھارت میں بھی دھند کا ڈیرا ہے۔ سرد موسم کی پھیلی دھند نے ریل گاڑی کے پہیوں کو بھی بریک لگادیا۔امرتسر میں چھائی دھند کی وجہ سے ریل گاڑیوں کے اوقات بری طرح سے متاثر ہوگئے۔مسافروں کی شکایت ہے کہ ریلوے حکام اورانکوائری سروسز کی طرف سے انہیں ریل گاڑی کی روانگی سے متعلق صحیح معلومات فراہم نہیں کی جارہیں۔دھند کی وجہ سے امرتسر سے روانہ ہونیوالی تمام ریل گاڑیاں روانگی میں تاخیر کا شکار ہیں۔مسافروں نے بتایا کہ موسم کی وجہ سے کئی ٹرینیں کینسل اور لیٹ ہوچکی ہیں جبکہ ریل کے انتظار میں مسافروں نے کئی گھنٹے ریلوے اسٹیشن پر گزار دیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.