تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: جسٹس جاوید کے والدین کے قتل پر عدالتی بائیکاٹ

جنگ نیوز -
کراچی …جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے بہیمانہ قتل کے خلاف سندھ ہائیکورٹ،سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں یوم سوگ منایا جارہاہے۔وکلاکی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ جاری ہے،جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں عدالتی امور معطل ہیں اورسندھ ہائیکورٹ بار کے تحت تعزیتی ریفرنس بھی منعقد کیاجارہاہے ۔ سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں وکلا کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ کیاجارہاہے جبکہ کراچی بار ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی کا تعزیتی اجلاس میں طلب کیاگیاہے۔صدر کراچی بار محمد عاقل ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ جسٹس جاوید اقبال کے والدین کا قتل قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے۔سٹی کورٹ میں وکلا کے عدالتی بائیکاٹ کے باعث مقدمات کی سماعت متاثر ہیں اور عدالتی امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.