تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کی تعداد بڑھ گئی، کمانڈنٹ ایف سی

جنگ نیوز -
لنڈی کوتل … کمانڈنٹ ایف سی کرنل اسدکا کہنا ہے کہ علاقے میں شدت پسندوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جس کا مل کر خاتمہ کریں گے ۔خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں کمانڈ ایف سی کرنل اسد فاروق نے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی پر حملے اور مزید اسکولوں کو تباہ کرنا برداشت نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں قیام امن کیلئے قبائلی عمائے دین اپنا تعاون بڑھائیں۔کرنل اسد کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کیلئے آئندہ عمائدین کو بھی اعتماد میں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں شدت پسندوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جس کا مل کر خاتمہ کریں گے ۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے علاقے میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اورعمائدین نے سکیورٹی حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں کسی قسم کی بھی کارروائی کیلئے اعتماد میں لیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.