تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خطے میں امریکا کے گریٹ گیم کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستان

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . پاکستان نے امریکاپر واضح کردیا ہے کہ پاکستان خطے میں گریٹ گیم برداشت نہیں کرے گا۔دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے دورے پر آئے ہوئے امریکی نائب صدر جوبائیڈ ن پر واضح کردیا ہے کہ خطے میں گریٹ گیم برداشت نہیں کرینگے،دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق بائیڈن نے پاک افغان سرحدی علاقے میں غیر ملکی مداخلت تسلیم بھی کرلی،بائیڈن نے اتفاق کیاکہ افغان مسئلے کا صرف فوجی حل نہیں،جوبائیڈن نے کہا پاکستانی سرزمین پر کوئی امریکی بوٹ نہیں آئے گا،دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق امریکا نے کہا کہ پاکستان کی سا لمیت اورخودمختاری کی خلاف ورزی نہیں ہوگی،دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق امریکا کو افغانستان میں تعمیر نو کے عمل میں حصہ بننے کی پیشکشبھی کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.