5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بنوں کے تھانہ میریان میں خودکش دھماکا،تین اہلکار جاں بحق
جنگ نیوز -
بنوں . . . . . بنوں کے تھانے میریان پر خودکش دھماکے سے تین اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی تھانہ میریان سے ٹکرا دی ہے، جس کے نتیجے میں تھانے کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی ہے ، ذرائع کے مطابق دھماکے سے تین اہلکارجاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی اور تھانے کی عمارت مکمل طور پرمنہدم ہوگئی ، دھماکے کے بعد دھوئیں کے گہرے بادل عمارت کے اوپر دکھائی دیتے رہے ۔جیونیوز کے رپورٹر کے مطابق تھانے میں تیس سے چالیس اہلکار ہمیشہ موجود ہوتے ہیں اور یہ تھانے شہر کے درمیان میں واقع ہے،دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں ہیں اورقانون نافذکرنیوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔